” میری خواہش ہے کہ میں بیڈ پر جاؤں اور ۔۔۔۔“ خادم رضوی کے خلاف سرپرائز بیان دینے والی جمائما گولڈ سمتھ کا ایک اور انوکھا بیان سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ ایک نئی مشکل کا شکار ہوگئیں ہیں۔ انہیں اب راتوں میں اکثر نیند ہی نہیں آتی ۔ لیکن جب انہوں نے اپنا مسئلہ ٹویٹر پر اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کیا تو سوشل میڈیا پر ہر ایکٹیو پاکستانی ان کی

مدد کیلئے میدان میں کود پڑے اور انہیں کارآمد مشوروں سے نواز دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں بیڈ پر جاﺅں اور فور ی سو جاﺅں جس کے بعد صبح عام لوگوں کی طرح تازہ دم ہو کر اٹھوں ، بجائے اس کے کہ میں آنکھیں بند کروں اور تمام پریشانیاں میرے دماغ میں کسی آندھی کی گھومنے لگیں ، کیا کوئی اور بھی ایسا ہے جو کہ راتوں کو سو نہیں پاتا ؟۔“ان کی پریشانی کو دیکھ فضل محمود نامی صارف میدان میں آئے اور انہوں نے جمائمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ آپ کر سکتی ہیں ، عشاءکی نماز پڑھیں اور اپنے سابق شوہر کی طرح اللہ پر ایمان رکھیں ، اللہ کی حفاظت ، رحمت اور رہنمائی

1 289x300
آپ کے اور آپ کے بچوں کے ساتھ رہے ۔عبدالباری نامی صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ عمران خان کی بہت اچھی بیوی تھیں ۔“بشیر کشمیری نامی صارف کا کہناتھا کہ ” میری خواہش ہے کہ آپ عمران خان کے پاس واپس آجائیں۔“ڈاکٹر سلیمان خان نامی صارف کا کہناتھا کہ ” آپ کچھ دنوں کیلئے پاکستان آ جائیں ، آپ کو روز مرہ کی ایک ہی جیسی روٹین سے چھٹی کی ضرورت ہے ۔“عمر نامی

صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کو ’چٹکی‘ کاٹتے ہوئے کہا کہ ” اچھا تو آپ انہیں یاد کر رہی ہیں ، یہ کسی کو بتانے کا انتہائی مزیدار طریقہ ہے ، اللہ آپ کو امن اور اچھے خواب نصیب فرمائے۔“امتیاز ڈار نے مضحکہ خیز بات کہی کہ ” میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ، عمران خان آپ کو بہتر علاج کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں ۔“سہیل نامی صارف نے اپنا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” بھابھی ، میرے خیال میں آپ کے خیالات میں کوئی چیز اٹک گئی ہے اگر آپ اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں تو آپ بہت اچھی نیند سو سکیں گی ۔“شاکر نامی صارف کا کہناتھا کہ ”

آپ جیسے لوگوں کو ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتاہے ، میری خواہش ہے کہ میں آپ کی تمام پریشانیاں دو ر کر دوں اور آپ کی زندگی کو مشکلات سے دور کردوں کیونکہ آپ بہترین کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔“یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے کچھ دن پہلے آسیہ بی بی کے معاملے پر مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے او ر مذاکرات کرنے پر عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھاتاہم اب جمائمہ نے راتوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ اپنے چاہنے والوں کو بتایا تو ٹویٹر پر ایک طوفان سا برپا ہو گیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.