گزشتہ روز حکومت پر تنقید کرنے والی جمائمہ خان نے خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاونٹ بند ہونے پر ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی مسکرا دیں گے

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے آسیہ بی بی کی بریت کے معاملے پر گزشتہ روز موجودہ حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا تاہم آج انہوں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے ٹوئٹر اکاونٹ کے بند ہو نے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا تھا کہ عدالت سے بَری آسیہ بی بی کو ملک چھوڑ نے کی اجازت نہیں دی جارہی، آسیہ کو ملک سے جانے نہ دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی، یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہو گی جو ہم نہیں جانتے۔

آج انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے ٹوئٹر اکاونٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ اچھا ہوا ہے ۔انہوں نے اس کام پر ٹوئٹر کو مبارکباد بھی دی ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کوسزا موت سے بری کر دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میںحالات کشیدہ ہو گئے تھے اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس پروفاقی حکومت اور اسلام آباد میں ہونے والے تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے مابین پانچ نکاتی معاہدہ ہو ا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.