جۓ ایف ١٧ تھنڈر بنانے کے بعد چین کا پاکستان کے لئے ایک اور اعلان، دشمن کو دن میں تارے دکھا دے

چین پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا، نیا چینی راڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، جدید ترین راڈار کے ساتھ اپ گریڈ بلاشبہ ترقی یافتہ ملکوں کے ممکنہ خریداروں کے لئے جی ایف -17 / ایف سی -1 کی مانگ کو بڑھا دے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے اپ گریڈیشن سے طیارے کے جنگی صلاحیت میں کافی اضافہ ہو گا۔جیانگ سو صوبے میں نانجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہو منگ چن نے کہا ہے KLJ-7A فعال ریڈارجے ایف 17 کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ہماری مصنوعات لڑاکا طیار کا پتہ لگانے کی استعداد کو بڑھا دے گی۔یہ ٹیکنالوجی طویل فاصلے سے دشمن کا پتہ فراہم کرتی ہے۔

جنگ میں دشمن کی چالوں اور نقل و حرکت کا پہلے معلوم ہونا جنگی استعداد کو بڑھا دیتا ہے۔ ایسی انفارمیشن سے دشمن سے پہلے اس پر کاری ضرب لگائی جا سکتی ہے اور یہی جنگ کا اصول ہے۔ طیارہ مہنگے یورپی طیاروں سے مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا یہ ریڈار کسی بھی قسم کی سواری پر نصب کئے جا سکتے ہیں۔ یہ راڈار ہوائی جہاز کے ساتھ کروز اور بلیسٹک میزائل بھی معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.