جبرائیل! آج آپ نے یہ کیا دعا مانگی؟ ایک دفعہ جبرائیلؑ نبیؐ سے ملنے کے لیے آئے، اس وقت جبرائیلؑ کانپ رہے تھے، رو رہے تھے
ایک دفعہ جبرائیلؑ نبیؐ سے ملنے کے لیے آئے، اس وقت جبرائیلؑ کانپ رہے تھے، رو رہے تھے، غلافہ کعبہ کے پاس گئے اور پھر اسے پکڑ کر انہوں نے دعا مانگی: ’’میرے اللہ! میرے سردار! میرے نام کو نہ بدلنا اور میرے جسم کو نہ بدلنا‘‘،نبی کریمؐ نے پوچھا: جبرائیل! آج آپ نے یہ کیا دعا مانگی؟ جواب میں جبرائیلؑ کہنے لگے:’’اے اللہ کےنبیؐ! جب سے ہم نے شیطان کو دھتکارے ہوئے د
یکھا ہے، اس وقت سے دل پر اللہ تعالیٰ کا ایسا خوف ہے کہ میں یہ دعا مانگتا ہوں: اے اللہ شیطانکا نام عزازیل تھا اور آج ابلیس کہتے ہیں، اے اللہ! تو نے اس کا نام بدل دیا، پھر اسے اطاعت اور فرمانبردار لوگوں کے زمرے سے نکال کر اسے نافرمانوں کے زمرے میں شامل کر دیا (لہٰذا اب میں یہ دعا مانگتا ہوں کہ) اے اللہ!میرا نام نہ بدلنا اور میرے جسم کو فرمانبرداروں کے زمرے سے نکال کر کہیں نافرمانوں میں شامل نہ کردینا۔‘‘ہم بھی اللہ رب العزت سے دعا مانگیں: اے کریم آقا! آپ کا در پکڑا ہے، آپ مہربانی فرما دیجئے، ہماری حاضری کو قبول کر لیجئے۔