وہ جگہ جہاں جسم فروش خواتین جمع ہوکر ساری رات آگ کے گرد جاگتی ہیں کیونکہ۔۔۔
بھارتی شہر وارانسی کو ہندومذہب میں انتہائی مقدس مقام حاصل ہے جہاں پورے ملک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے۔ ان زائرین میں ایک خاص طبقہ وہ جسم فروش خواتین بھی ہیں جو اس مقدس شہر میں اپنے پاپ دھونے کے لئے آتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جسم فروش خواتین بڑی تعداد میں وارانسی کے مقدس شمشان گھاٹ آتی ہیں اور ایک الاﺅ کے گرد رات بھر رقص کرتی ہیں۔ ان کی یہ روایت ساڑھے چارسو سال سے چلی آرہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جسم فروش خواتین ہندومت کے کسی دیوتا یا دیوی کی نہیں بلکہ قدیم ہندوستان کے حکمران مان سنگھ کی پوجا کرتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ مان سنگھ کے دور حکومت میں جسم فروش خواتین کے اس تہوار کا آغاز ہوا۔ ہر سال نوراتڑی کے موقع پر شروع ہونے والا یہ تہوار تین رات تک منایا جاتا ہے۔
مہاشمشان ناتھ مندر کے منتظم گلشن کپور کا کہنا ہے کہ تین رات تک جسم فروش خواتین بڑی تعداد میں یہاں جمع ہوتی ہیں اور رات بھر ناچ گانا کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تہوار میں شرکت کیلئے وارانسی سے ہی نہیں بلکہ بھارت کے طول و عرض سے جسم فروش خواتین پہنچتی ہیں او رصدیوں سے یہ سلسلہ یونہی جاری ہے۔