’اگر آپ کے جسم کے مخصوص حصے کا رنگ تبدیل ہو تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے مردوں کو سنگین وارننگ دے دی، اس خطرے کے بارے میں بتادیا جس کی بات کرتے بھی لوگ گھبراتے ہیں

جنسی تحریک کی وجہ سے مردانہ جسم کے مخصوص حصے کی رنگت کا قدرے سرخی مائل ہو جانا ایک نارمل بات ہے، جس کی بنیادی وجہ اس حصے میں خون کا غیرمعمولی بہاﺅ ہوتا ہے۔ ایک مخصوص وقفے کے بعد جب جنسی تحریک ماند پڑتی ہے تو سرخی مائل رنگت میں بھی بتدریج کمی آجاتی ہے، البتہ بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔ سرخ رنگت کا تادیر برقرار رہنا، یا بعض اوقات رنگت قدرے جامنی نظر آنا، نارمل بات نہیں اور سنگین بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
برطانوی ادارہ صحت ’نیشنل ہیلتھ سروس‘ کی ویب سائٹ پر فراہم کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ بعض صورتوں میں مردانہ حصے کی رنگت میں ہونے والی تبدیلی طویل وقت تک قائم رہتی ہے، جو جلد کی مختلف بیماریوں، الرجی، اور حتیٰ کہ کینسر جیسے مرض کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔
اسی طرح جسم کے مخصوص مردانہ حصے پر نکلنے والا کوئی ایسا دانہ جو طویل عرصے میں بھی ختم نہ ہو، یا بدبودار مادے کا اخراج، یا زخم کا نشان وغیرہ بھی تشویش کا باعث ہوسکتا ہے۔ اگر جلد پر جامنی رنگت کا نشان نظر آتا ہے تو یہ جنسی عمل سے منتقل ہونے والی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔ یہ نشان عام طورپر جلد کی بالائی سطح کے نیچے ہوتا ہے اور خون کے جمے ہوئے لوتھڑے جیسا نظر آتا ہے۔ ان تمام علامات کی صورت میں احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے تا کہ کسی بھی سنگین بیماری کے امکان سے بروقت آگاہی ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.