جو آدمی اس طرح کی خواتین سے شادی کریں وہ زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) جدید دور کے شوبز اور میڈیا نے دبلے پن کو خوبصورتی کا لازمی عنصر قرار دے ڈالا ہے۔ خواتین کے لئے تو یہ ایسا بڑا مسئلہ بن چکا ہے کہ بیچاری دن رات وزن کم کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔ اتفاق سے مردوں کی اکثریت بھی یہی سمجھنے لگی ہے کہ دبلی خواتین ہی خوبصورت خواتین ہوتی ہیں۔ دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دبلے پن سے محبت اپنی جگہ لیکن اگر مرد خوش رہنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی۔

میکسیکو کی نیشنل اٹانومس یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایڈگاڈو مورالس اور ان کی ٹیم نے ایک تحقیق کی ہے جس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اگر مرد خوش باش زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو پرگوشت اور بھرپور جسم والی خواتین کے ساتھ شادی کریں کیونکہ جو مرد بھرپور جسم والی عورت سے شادی کرتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی 10 گنا زیادہ خوش باش ہوتی ہے۔
ویب سائٹ ’پازیٹو تھنگز آنلی‘ کے مطابق اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھرپور جسم والی خواتین کے خاوند ہر لحاظ سے زیادہ خوش باش رہتے ہیں اور روز مرہ زندگی کے مسائل سے بھی بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بھرپور جسم والی خواتین کے ساتھ مردوں کی خوشگوار زندگی کی بہت سی وجوہات ہیں۔ یہ خواتین اپنے خاوند پر دباﺅ نہیں ڈالتیں کہ وہ ہینڈسم اور سمارٹ نظر آئے۔ یہ خواتین اپنے وزن کے بارے میں زیادہ متفکر نہیں ہوتیں لہٰذا خود بھی بے فکر رہتی ہیں اور خاوند کو بھی خوب کھلاتی پلاتی ہیں۔ انہیں خوش رکھنے کے لئے اچھا کھانا پینا ہی کافی ہوتا ہے، یہ ضرورت پوری ہو جائے تو یہ خود بھی خوش رہتی ہیں اور خاوند کو بھی خوش رکھتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.