جان ابراہم پاک بھارت کشیدگی میں بھارت کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی بھڑک اٹھیں گے
نامور بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے متعلق بھارتیوں کی سوچ دقیانوسی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
حال ہی میں فلم’’را؛ رومیو اکبر والٹر‘‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران جان ابراہم نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پہلے تو جنگ کی حمایت کرنے اور پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی اداکاروں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو جب تک مکمل معلومات نا ہوں انہیں سیاسی صورتحال پر بات نہیں کرنی چاہئے۔
بعد ازاں جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا بھارتی پاکستانیوں سے متعلق دقیانوسی سوچ رکھتے ہیں، وہ پاکستانیوں کو ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، جو بہت خطرناک ہے، ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے۔ جنگ دہشتگردی کے خلاف ہونی چاہئے کسی ملک، مذہب یا دو مذاہب کے درمیان نہیں۔ لیکن آج دنیا کا دستور اسی طرح چل رہا ہے۔
جان ابراہم نے کہا میں ان اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو یہ سوچ کر بات کرتے ہیں کہ نہیں یار یہ لوگوں کو اچھا لگے گا یا یہ برا لگے گا میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے۔
Watch: @Roymouni & @TheJohnAbraham open up on #PulwamaAttack!#RAWTrailer pic.twitter.com/N6xgiJqZdW
— pinkvilla (@pinkvilla) March 4, 2019