وہ پاﺅڈر جسے استعمال کرنا کینسر کا باعث بنتا ہے، عدالت نے معروف ترین کمپنی کو 4 ارب روپے کا جرمانہ کردیا، جان کر آپ کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ پاﺅڈر نہیں لگائیں گے

جانسن اینڈ جانسن کے ٹیلکم پاﺅڈر پوری دنیا میں استعمال کیے جاتے ہیں، بالخصوص اس کے بچوں کے لیے بنائے گئے پاﺅڈر بہت مقبول ہیں لیکن اب ان کے متعلق ایسا ہولناک انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ کبھی بھی کوئی ماں باپ اپنے بچوں کو یہ پاﺅڈر نہیں لگائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ویرونا کے 46سالہ سٹیفن لینزو نامی شخص نے جانسن اینڈ جانسن کے

خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے پاﺅڈر استعمال کرنے سے اسے کینسر کا مرض لاحق ہو گیا۔ اب اس کی یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے اور عدالت نے کمپنی کو 3کروڑ 70لاکھ ڈالر(تقریباً4ارب روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمپنی 3کروڑ ڈالر سٹیفن لینزو کو اور 70لاکھ ڈالر اس کی اہلیہ کینڈرا کو ادا کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سٹیفن گزشتہ 30سال سے جانسن اینڈ جانسن کے ٹیلکم پاﺅڈر استعمال کر رہا تھا اور 2016ءمیں اس کو کینسر کا مرض لاحق ہوا۔اس نے عدالت کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ”کمپنی کو معلوم تھا کہ اس کے ٹیلکم پاﺅڈر میں Carcinogenic Asbestosنامی کیمیکل موجود ہے جو سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو کر کینسر کا سبب بنتا ہے۔ اس کے باوجود کمپنی نے صارفین کو متنبہ کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کے اوپر کوئی وارننگ تک تحریر نہیں کی۔“ واضح رہے کہ کمپنی کے خلاف امریکہ میں 6ہزار 610افراد نے مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔

ان کا بھی موقف ہے کہ انہیں کمپنی کے پاﺅڈر استعمال کرنے کی وجہ سے کینسر کا مرض لاحق ہوا۔ امریکی ریاست میسوری میں ایسے ہی 4مقدمات کے فیصلے آ چکے ہیں اور کمپنی ان چاروں افراد کو مجموعی طور پر 30کروڑ 70لاکھ ڈالر(تقریباً32ارب روپے) ہرجانے کے طور پر ادا کر چکی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.