میں نے شہباز شریف کو کہا آپ حکومت بنائیں میں آپ کے ساتھ ہوں مگر۔۔۔۔ نامور خاتون جگنو محسن نے تحریک انصاف کی حمایت کی شاندار وجہ بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) حلقے کی عوام نے کہا کہ ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے،پنجاب میں جوبھی حکومت بنائے گا اس کوسپورٹ کریں گے،شہبازشریف سے کہا آپ حکومت بنائیں آپ کو ووٹ دیں گے۔نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ

پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ بذات خود نہیں کیا، حلقے کی عوام نے کہا کہ ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے، پنجاب میں جوبھی حکومت بنائے گا اس کوسپورٹ کریں گے، شہبازشریف سے کہاآپ حکومت بنائیں آپ کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال ”صدر ن لیگ شہبازشریف اور ن لیگ کی حمایت یافتہ

آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے درمیان کیا باتیں ہوئی ہیں اور جگنو محسن نے الیکشن جیت کرتحریک انصاف کو پنجاب میں کیوں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ؟“کے جواب میں کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں پی ٹی آئی کی بذات پی ٹی آئی ان کی حمایت کروں گی۔میں آزاد جیتی ہوں اور میں جب سے الیکشن ہوا ہے میں اپنے حلقے میں ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی پھر رہی ہوں۔میں اپنے حلقے میں ہرجگہ پوچھا کیونکہ یہ جمہوریت کا تقاضا ہے ،میں پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں توسب نے دو دوہاتھ کھڑے کر کے جواب دیا کہ ”ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے“۔ میں نے اپنے حلقے کی عوام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ تخت لاہور پرجوبھی اقتدار میں بیٹھے ہم نے ان کوووٹ دینا ہے یا نہیں؟ توسب کہتے ہیں کہ جو بھی جماعت پنجاب میں حکومت بنائے گی ہم نے ان کوایک بار ووٹ دے کرآزمانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب میں ایک مضبوط حکومت بنے۔اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ وہ حکومتی پارٹی کس قسم کی حکومت سازی کرتی ہے؟پھر اس کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے نے مجھے اجازت دی ہے کہ آپ جوبھی پارٹی حکومت بنائے آپ اس کوووٹ کریں۔ جگنو محسن نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ آپ ہماری پارٹی جوائن کریں۔ توکیاآپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔شہبازشریف نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔ تومیں نے کہا کہ میاں صاحب جب آپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے تومیرا ووٹ بھی آپ کا ہوگا۔(ش۔ز۔م)

Source

Comments are closed.