جنید صفدر کی گرفتاری، مریم نواز میدان میں آ گئیں
PTI workers stationed outside London flat shouted ‘son of a bitch’ every time they saw Junaid. Anyone would have reacted. https://t.co/Zml91wGKmU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 12, 2018
میٹروپولیٹن پولیس نے ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر کھڑے پاکستانی کیساتھ جھگڑا کرنے پر مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ایک شخص کو مکا مارنے کے جرم میں تینوں کو گرفتار کر کے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا مگر اس پاکستانی نے ایسی کیا بات کہہ دی تھی کہ تینوں مشتعل ہو گئے؟ مریم نواز شریف نے بالآخر بتا دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”لندن فلیٹ کے باہر کھڑے پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید صفدر کو دیکھتے تو اسے گالی دیتے۔ جنید کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ایسے ہی ردعمل کا مظاہرہ کرتا۔“
مریم نواز شریف نے تو اس گالی کے بارے میں بھی بتایا ہے جو جنید صفدر کو دیکھ کر نکالی جاتی تھی مگر صحافتی اقدار کے پیش نظر خبر میں اس کا ذکر نہیں کیا جا سکتا البتہ مریم نواز شریف کی ٹویٹ میں تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔