ماں کی قید کے بعد جنید صفدر کی پاکستانی سیاست میں دھماکے دار انٹری ۔۔ پاکستان پہنچتے ہی کیا کرنے والے؟؟ چونکا دینے والی خبر
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدرآج لندن سے لاہور پہنچیں گے، جنید صفدرمسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں حصہ بھی لیں گے،والدہ مریم نواز،، والد کیپٹن ر صفدر اور نانا نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مرکزی رہنماء مریم نواز کوایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد شریف فیملی کے بچے بھی سیاست میں متحرک ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ ن نے الیکشن کوسیاسی زندگی موت کاالیکشن قرار دے رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں
پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت نے عوام کے مسائل بجلی کی لوڈشیڈنگ،، دہشتگردی اور دیگر مسائل کوحل کرنے کیلئے دن رات ایک کردیا اور آج ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی تاہم اس کا الیکشن میں مسلم لیگ نواز کوجیت کی صورت میں کریڈٹ ملنا چاہیے۔ عوام کوچاہیے کہ ن لیگ کو ووٹ دے کرکامیاب بنائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ عوام کی بھرپور خدمت اور ملک وقوم کوخوشحال اور ترقی کی راہ گامزن کرسکے۔ای کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت میں سزا کے باوجود گرفتاری
دینے کا فیصلہ کیا کہ ابھی نہیں توپھر کبھی نہیں۔ تاہم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن ر صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر آج لندن سے لاہور پہنچ جائیں گے ۔ جنید صفدر جیل میں اپنی والدہ مریم نواز،، والد کیپٹن ر صفدر اور نانا نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔جنید صفدرمسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں حصہ
بھی لیں گے۔ دوسری جانب گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازسے اڈیالہ جیل میں ان کی والدہ بیگم شمیم خترنے ملاقات کی۔ والدہ کی نوازشریف سے ملاقات کروانے کیلئے مسلم لیگ
ن کے صدرشہبازشریف ، حمزہ شہبازاور سلمان شہبازجیل میں گئے۔ جہاں پرسپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں نوازشریف اور مریم نواز کوبلایا گیا اور ان کی والدہ سے ملاقات کروائی گئی۔ اس موقع پرانتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کوملے۔ماں اور بیٹا ایک دوسرے کے گلے مل کررو دیے۔ جس کے ساتھ ہی شہبازشریف ، مریم نواز اور حمزہ بھی آبدیدہ ہوگئے۔۔نوازشریف کی والدہ نے ان کی جلدرہائی کیلئے دعا کی۔