پاکستانی عوام کیلئے انتہائی افسو سنا ک خبر آگئی ، جسٹس (ر) کو قتل کر دیا گیا ، چیف جسٹس بھی افسرد ہ ہو گے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) محمود اختر کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کا واقعہ جاتلی روڈ پر پیش آیا، فائرنگ سے جسٹس ر محمود اخترجاں بحق ہوگئے، فائرنگ میں ان کی بھتیجی شدید زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس (ر) محمود اختر کی گاڑی پر
نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کردیا ۔نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جسٹس ر محمود اختر کی گاڑی پر مندرہ چکوال روڈ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے جسٹس ر محمود اختر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جسٹس (ر) محمود اختراپنی فیملی کے ہمراہ ترکوال سے واپس راولپنڈی جارہے تھے۔جسٹس (ر) محمود اختر نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آبائی گاؤں میں آئے گئے۔فائرنگ میں زخمی افراد کو ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بتایا
جارہا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والی جسٹس ر محمود اختر کی بھتیجی کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔اور علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی شروع کردی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے فائرنگ سے متعلق شواہد اکٹھے کیے، اور ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے مختلف راستوں پر چیکنگ شروع کردی ہے۔ دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سی پی او پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی راولپنڈی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے
دی۔ واضح رہے جسٹس (ر) محمود اخترلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے سابق سینئر جج تھے۔