جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےڈیمز کی تعمیر کیلئے کتنے لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کردیا ، جان کر آپ فخر کرینگے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈ جمع کروانے کی اپیل کی تھی جبکہ انہوں نے سب سے پہلے جیب سے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم اب ہر روز اس میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور صاحب حیثیت پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ڈیمز کی

تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کراس چیک بھیج دیاہے ۔کراس چیک کے ساتھ اپنے خط میں جسٹس شوکت عزیز صدیق نے درخواست کی ہے کہ اس فنڈ عطیہ کرنے کی پرچی ان کے والد قاضی عزیز الرحمان اور ان کی والدہ محترمہ ام کلثوم مرحوم کے نام سے بنائی جائے

۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ افسر اپنی دو دن کی جبکہ سپاہی اپنی ایک دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کروائیں گے جس کے بعد دیگر کئی سرکاری اداروں کی جانب سے بھی ایسا ہی اعلان سامنے آیا تاہم اب جسٹس شوکت عزیز نے بھی انتہائی زبردست قدم اٹھاتے ہوئے قومی فریضے کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈال

دیاہے ۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سٹیٹ بینک نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے خصوصی بینک اکاؤنٹ قائم کر دیا تھا جس کی تفصیلات براہ راست سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دی جارہی ہیں اور اس میں اب تک 23 کروڑ 24 لاکھ 86 ہزار سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.