جسٹس شوکت عزیز کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ مخالف تقریر کرنے پر سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے،جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے ، جسٹس شوکت صدیقی اسلا م آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

واضح رہے راول ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں آئی ایس آئی پوری طرح عدالتی معاملات میں جوڑ توڑ کرنے میں ملوث ہے،آئی ایس آئی والے اپنی مرضی کے بنچ بنواتے ہیں،خفیہ ادارے آئی ایس آئی والوں نے

ہمارے چیف جسٹس کو اپروچ کر کے کہا نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن سے پہلے باہر نہیں آنے دینا،احتساب عدالت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کیوں ختم کیا گیا؟ عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے۔ آپ کی حویلی بندوق والوں کے کنٹرول میں ہے,مجھے معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی پروسیڈنگ کہاں پر جاتی رہی ہیں، معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.