جسٹس شوکت عزیز کی برطرفی، ایسا کام ہو گیا کہ جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے برطرفی کے معاملے پر وکلاء نے متفقہ فیصلے کے تحت اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ممبران اسلام آباد بار کونسل نے پاکستان بار کونسل سے تمام بار کونسلوں کو اعتماد میں لے کر اس معاملے پر آئندہ کا فوری لائحہ عمل طے کرنے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق اسلام آبادبار کونسل کی میٹنگ زیر صدارت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ منعقدہوئی جس میں تمام ارکان اسلام آباد بار کونسل نے مشاورت میں حصہ لیا۔اسلام آباد بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل دیگر ریفرنسز پر جلد از جلد انصاف کے زریں اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاامتیاز

کاروائی کرے۔دریں اثناء بلوچستان بار کونسل کی کال پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جح جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف ریفرنس میں یکطرفہ کاروائی اور انہیں صفائی کا موقع دئیے بغیر فارغ کرنے کے خلاف پیر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان بار کونسل کے چئیرمین ایگزیکٹوو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان کے اعلی عدلیہ کے مواخذے کیلئے قائم آئینی ادارے نے مسلمہ آئینی قانونی تقاضوں

کے اصول وضوابط کو خاطر میں لائے بغیر عجلت میں محض سرسری طور پر کاروائی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو صفائی کا موقع دئیے بغیر ان کو برخاست کردیا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف دائر ریفرنس کو فورا خارج کرنا معاملے کو مشکوک بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا اکتوبر کو بین الصوبائی بار کونسلز کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے اس اجلاس میں جسٹس شوکت صدیقی کے غیر قانونی غیر آئینی برطرفی کے خلاف ملگ گیر احتجاج پر غور کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.