مرحبا رمضان : کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انوکھے شاندار انداز میں امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دے ڈالی
پر کشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حسب معمول ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ایک ویڈیو پیغام میں مکمل اسلامی طریقے سے سلام کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نعمتوں کا شکر ادا کرنایاد کرواتاہے اور ساتھ ہی ساتھ
مستحق لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے ۔اپنے پیغام میں انہوں کینیڈاکو مضبوط اور بین الثقافتی بنانے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس طرح تما م کینیڈین ملکر اپنے ملک کو ایک مظبوط ملک بنائیں گے پیغام کے اختتام پر اپنی اہلیہ اور فیملی کی جانب سے رمضان کی مباکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے ماہ رمضان کی آمد پر کینیڈا میں مقیم
مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جہاں اس ماہ مسلمان روزے اور نماز ادا کرتے ہیں او مستحقین کے ساتھ ہمدردی اور ان کی مختلف
طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اورمسلمان خاندان ایک دوسرے سے افطار کے اوقات میں ملتے ہیں جب کہ دنیا بھرمیں ہم سب کے لیے رمضان کا مہینہ تحفے تحائف دینے لینے اوران تحائف کی تعریف کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ (م۔ع۔ا)