جوتا لگنے کے بعد نواز شریف کا جاتی امرا میں ڈاکٹروں کا وفد طلب، ایسی خبر آ گئی کہ ن لگی ڈیم بخود رہ گئے

جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتا لگنے کے بعد جاتی امرا میں ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا، میڈیکل چیک اپ ہارٹ فزیشن، ای این ٹی سپیشلسٹ اور جنرل فزیشن نے مریم نواز کے اصرار پر کیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نواز شریف کا اسلام آباد روانگی سے قبل شریف میڈیکل سٹی کے فزیشن اور عملے نے جاتی امرا فارم ہاﺅس پہنچ کر مکمل میڈیکل چیک اپ کیا، چیک اپ کرانیوالوں میں ہارٹ فزیشن، ای این ٹی سپیشلسٹ اور جنرل فزیشن شامل تھے۔ اس موقع پر پرویز رشید سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں اور فزیشنز نے تمام رپورٹس ٹھیک آنے کے بعد ان کو مکمل فٹ قرار دیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہوچکی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.