17 سالہ نوجوان لڑکی کی اچانک موت، ڈاکٹر نے غور سے دیکھا تو کانوں میں پگھلے ہوئے ہیڈفونز نظر آگئے، یہ کیسے ہوا؟ جان کر آپ بھی یہ ایک غلطی کبھی نہ کریں گے
نوجوانوں نے موبائل فون کو اس قدر اپنی عادت بنا لیا ہے کہ چارجنگ پر لگا کر بھی اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ تاہم یہ خبر پڑھنے کے بعد کوئی یہ غلطی کرنے کی جرا¿ت نہیں کرے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریاچو فریو کی 17سالہ لڑکی لوئزا پین ہیرو کی لاش گزشتہ روز اس کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ اس کے والدین سمجھے کہ وہ بے ہوش ہے چنانچہ وہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
جب ڈاکٹروں نے موت کی وجہ جاننے کے لیے اس کا معائنہ کیا تو اس کے کانوں میں پگھلے ہوئے ہیڈفون نظر آ گئے۔ جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ ”بظاہر لگتا ہے کہ لوئزا فون کو چارجنگ پر لگا کر اس پر گانے سن رہی تھی جس سے اسے کرنٹ لگ گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔کرنٹ اس قدر شدید تھا کہ ہیڈ فون بھی اس کے کانوں میں پگھل گئے اور ان کے تار جل کر ٹوٹ گئے۔“واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔