کابینہ اجلاس میں عمران خان نے اسد عمر سے کہا کہ آپ کے پاس کیا پالیسی ہے تو آگے سے اسد عمر نے کیا جواب دیا ؟ سینئر صحافی روف کلاسرا نے بڑا دعویٰ کر دیا
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران کئی اہم ترین فیصلے کیے گئے ہیں اور انہوں نے اس دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے معاملے پر بیان بازی روکنے کی ہدایت کی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں روف کلاسرا نے کابینہ اجلاس کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں کافی تنقید ہوئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کیا پلان ہے اور کیا پالیسی ہے ؟ ۔اسد عمرنے جواب دیا کہ میرے پاس بالکل پلان ہے ، میں سب کچھ ٹھیک کر دوں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آپ ٹھیک کردیں گے تو آپ قوم کے ساتھ روڈ میپ شیئر کریں کہ آپ کس طرح معاملات کو ٹھیک کریں گے ۔ روف کلاسرا کا کہناتھا کہ اسد عمر نے جمعرات تک کا وقت مانگا ہے ۔