سعودی عرب میں کفیل کے گھر انڈونیشی ملازمہ قتل ، قاتل گرفتار

مکہ مکرمہ کی پولیس نے حال ہی میں گھر میں مردہ پائی گئی انڈونیشی ملازمہ کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا ۔
غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے بتایا کہ شہر مقدس میں جرول پولیس مرکز کو بتایا گیا کہ العتیبیہ کالونی میں ایک انڈونیشی خاتون ملازمہ اپنے کفیل کے گھر میں مردہ پائی گئی ہے۔اس کے جسم پر تیز دھارآلے کے زخم کے نشانات ہیں۔ پولیس نے اسے قتل قرار دے کر تحقیقات شروع کیں اور قاتل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سعودی کفیل کا ایک بیٹا اس انڈونیشی خاتون کے قتل میں ملوث ہے، تاہم اسے حراست میں لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ گھر کا مالک سعودی شہری ہے۔خاتون اس کے گھر میں صفائی کے لیے آئی اور جب وہ واپس لوٹا تو گھر میں اس کی لاش پڑی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.