بریکنگ نیوز افواہیں دم توڑ گئیں ، مریم نواز نے لندن سے والدہ بارے ٹوئیٹر پیغام جاری کر دیا ، پڑھ کر ہر پاکستانی آبدیدہ ہو گیا
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی وجہ سے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں مقیم ہیں اور اپنی تمام تر انتخابی سرگرمیاں معطل کیے ہوئے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی یاد میں حال ہی میں مریم نواز نے امائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس نے سب کو اُداس کر دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ماؤں پر لکھی گئی شاعری کا ایک حصہ پوسٹ کیا۔مریم نواز کی ٹویٹر پوسٹ دیکھ کر ٹویٹر صارفین نے انہیں دلاسہ دیا اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اس سے قبل بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام
میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی، اور ساتھ ہی جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا، دکھ دے بھانبڑ، چار چفیرے سکھ بس تیرا پیار نی مائے ۔ دکھ دے بھانبڑ، چار چفیرے سکھ بس تیرا پیار نی مائے ۔۔۔یاد رہے کہ عید سے قبل مریم نواز اور نواز شریف لندن روانہ ہوئے اور کہا جا رہا تھا کہ مریم نواز اور نواز شریف لندن میں عید گزار کر واپس آ جائیں گے لیکن لندن پہنچنے سے قبل ہی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا۔لندن میں نواز شریف اور
مریم نواز کی ڈاکٹر سے طویل ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا۔ وینٹی لیٹر سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کا جائزہ لیں گے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زیادہ وقت بیگم کلثوم نواز کے ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف نے کلثوم نواز کی خراب طبیعت کے باعث وطن واپسی بھی موخر کردی ہے۔گذشتہ رات موصول ہونے والی
خبروں کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرپر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نوازنے آنکھیں بھی کھولیں ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضاء رئیسہ ٹھیک کام کر رہےہیں۔ واضح رہے مسم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور تقریباً پچھلے ایک
سال سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔کلثوم نواز کو گلے میں کینسر کا مرض لاحق ہے۔ان کی لندن اسپتال میں کیمو تھراپی بھی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی تک وہ ڈاکٹرز کے مشورے سےلندن میں ہی زیرعلاج ہیں۔ گذشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جس پر انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں داخل کروا دیا گیا۔ کلثوم نواز کی طبیعت اس قدر خواب ہوگئی کہ وہ اسپتال میں گر پڑی اور انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا۔ تاہم ابھی تک ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی اور کلثوم نواز مصنوعی تنفس یعنی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔
بسم اللّہ دی واج نہ آئی ۔۔۔۔ pic.twitter.com/6s3rTkZTSX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 26, 2018