” میں نے خود جا کر کلثوم نواز کو دیکھا ہے “ واٹس ایپ پر یہ میسج پھیلانے والا ڈاکٹر فاروق بنگش بھی میدان میں آ گیا ، اس میسج کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
کلثوم نواز اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ملک بنگش کے نام سے منسوب ایک بیان واٹس اپ سے وائرل ہوا جو کہ بعد ازاں فیس بک اور ٹویٹر پر بھی آ گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میں نے ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور وہاں اس نے
دیکھا کہ کلثوم نواز اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں لیکن انہیں مشینز کے ذریعے زندہ رکھا گیاہے اور اگر کوئی ن لیگی دورہ کرنا چاہتاہے تو وہ مجھ سے اس نمبر پر رابطہ کر لے۔ تاہم اب ڈاکٹر فاروق ملک بنگش خود میدان میں آ گئے ہیں اور اس میسج کو جعلی قرار دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے ۔
ویڈیو دیکھیں:
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فارق ملک بنگش نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں ہارلے سٹریٹ کلینک میں جا کر بیگم کلثوم نواز کو دیکھنے کے حوالے سے واٹس اور فیس بک پر چلنے والے میسج کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھ سے منسوب کر کے چلائے جانے والا یہ میسج مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے
، میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ وہ پیغام میں نے جاری نہیں کیا ہے ، میں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا ، ہم سب کو ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنی چاہیے ، یہ جعلی پیغام میرے اور میری فیملی کے لیے تکلیف دہ ہے ۔اس پیغام میں میرا نام اور نمبر استعمال کر کے بیگم کلثوم نواز کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی جیونیوز کے لندن میں صحافی مرتضی علی شاہ نے اس میسج میں غلطیاں پکڑتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ شخص ایک غلط ایڈریس پر چلا گیاہے اور اس نے غلط مریض کو دیکھ لیا ہے ، ہار لے سٹریٹ کلینک ویے ماوتھ سٹریٹ میں واقع ہے نہ کی 79 ہارلے سٹریٹ میں ، اور جو نمبر سکرین شاٹ میں دیا گیاہے وہ دراصل غیر فعال ہے۔تاہم اب ڈاکٹر ملک بنگش بھی خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے تردید کر دی ہے ۔