”آج کی سینچری صرف اس شخص کی وجہ سے بنی ہے کیونکہ جب میں 74 رنز پر تھا تو مجھے کہنے لگا کہ ۔۔۔“کامران اکمل نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا سن کر آپ بھی کہیں گے ’یہ ہوتی ہے دوستی ‘
پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل چلنا شروع ہو ئے تو باولرز کے چھکے چھڑا دیئے اور اپنی ٹیم کو اٹھا کر اگلے مرحلے میں پہنچا دیا ، مسلسل دو میچوں میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ یہ سینچری صرف حفیظ کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ جب میں 74 سکور پر تھا تو مجھے حفیظ نے موٹی ویٹ کیا اور کہا کہ سینچری بناﺅ ۔ حفیظ کے ساتھ بہت اچھی پارٹنر شپ رہی ۔ کامران اکمل کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے جیسا بھی ہوا بہت اچھا ہوا ، ٹوٹل بہت بڑا تھا لیکن اللہ نے کرم کیا اور ہم نے حاصل کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ میں کوچ اور کپتان کو بھی کریڈٹ دینا چاہتاہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بہت موٹی ویٹ بھی کیا ۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے کامران اکمل نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے لمبی اننگ کھیلی اور میچ کے آخر تک وکٹ پر جمے رہے ، انہوں نے 61 گیندوں پر 11 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے ۔انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں بھی پہنچا دیا ہے ۔