”وزیراعظم صاحب! کیا آپ کو بتایا گیا ہے آج کیا ہوا؟“ صحافی کامران خان نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو 100دن پورے ہو چکے ہیں مگر ملکی معیشت تاحال درست سمت میں نہیں لائی جا سکی۔ ڈالر کو پر لگ گئے اور آج سٹارک مارکیٹ بھی 1300 پوائنٹس گری جبکہ شرح سود میں بھی 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیراعظم عمران خان اس ساری صورتحال کے باوجود قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے رہے ہیں مگر ایسے میں معروف صحافی کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کے نام جاری پیغام میں انہیں کھری کھر سنای دیں اور چند سطروں میں گزشتہ 100 روز کا ایسا خلاصہ کیا کہ دیکھ کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان صاحب آپ کے مصاحبین نے کیا آپ کو بتایا کہ کاروباری اور معاشی کباڑہ ہو گیا ہے۔ آج سٹارک مارکیٹ 1300 پوائنٹس گری، آپ کے دور میں روپے کی 10 فیصد گراوٹ، شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ، چین کی ہری جھنڈی، آئی ایم ایف پر آپ کا کنفیوژن ذمہ دار، آپ نہیں جاگے تو مڈٹرم الیکشن میں شکست ہو گی۔“