”میں نے سالگرہ کے تحفے کے طور پر 10 دن خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے “ کنگنا رناوت کی اس بات پر شنیرا اکرم نے شاندار جواب دے پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو کراراجواب دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت بھلے ہی ایک اچھی اداکارہ ہیں مگر پاکستان بارے ان کے جذبات کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں اور وہ ہر موقع پر پاکستان کیخلاف آگ اگلنا شروع کر دیتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی 32 ویں سالگرہ کے موقع پرخود کو خاموشی کا تحفہ دینے کا فیصلہ ہے۔ ایک خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ” کنگنا رناوت نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو تحفے کے طور پر 10 دن خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔“

یہ ٹویٹ سامنے آئی تو پاکستانیوں کی اور بھارتیوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آنے لگا مگر سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ’گوگلی‘ نے میدان مار لیا جنہوں نے لکھا ”صرف 10 دن کیوں ؟ تم جتنے دن چاہے اتنے دن خاموش رہ سکتی ہو۔“

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شنیرا کی اس ٹوئٹ کا مقصد کنگنا کو یہ باور کرانا تھا کہ وہ جب بھی بولتی ہیں ہمیشہ کسی نا کسی کے خلاف بولتی ہیں۔ پہلے وہ اداکار ہریتک روشن، کرن جوہر اور بعد میں اپنی فلم ”منیکارنیکا“ کیلئے نیک تمنائیں نہ دینے والوں کے خلاف بولتی تھیں اور اب کچھ عرصے سے وہ پاکستان مخالف بیانات دینے میں مصروف ہیں لہٰذا بولنے سے بہتر ہے کہ وہ خاموش ہی رہیں۔

شنیرا اکرم کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور ان کی بھرپور تعریفیں ہو رہی ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بھابھی نے بہترین چھکا مارا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بھابھی نے اتنی اچھی گیم اپنے شوہر سے کھیلنا سیکھی ہے۔

News 1551874061 3079

News 1551874061 7373
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.