کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے، وہ کیسے لگ رہے تھے اور دلہن نے کیا پہنا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بالی ووڈ میں ان دنوں شادی سیزن پورے عروج پرہے، پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور پھر پریانکا چوپڑا پیا دیس سدھاریں اور گزشتہ روز کپل شرما بھی اپنی دیرینہ دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
کپل شرما کی شادی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا پرجاری تھے اور ان کے چاہنے والے بے صبری سے اپنے پسندیدہ سٹارز کی شادی کی تصاویر دیکھنے کیلئے بے چین تھے تاہم یہ انتظار ختم ہو گیا ہے اورکپل نے شادی کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کوبھی اپنی شادی کی خوشی میں شریک کر لیا ہے۔
تصویرمیں کپل اورگینی کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے، تصویرشیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورنئی شادی شدہ جوڑے کیلئے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا۔
کپل کی شادی میں ان کے گھر والوں، ساتھی اداکاروں کرشنا ابھیشیک اور بھارتی سنگھ نے شرکت کی، تاہم دونوں کے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ سٹارز پریانکا چوپڑا نک جونز، دپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سمیت متعدد اداکاروں کی شرکت متوقع ہے۔