”میں نے 5000 کا نوٹ دیا اور 1 ہزار کا پیٹرول ڈلوایا لیکن پھر۔۔۔“ کراچی کے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے اس لڑکے نے شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا

پاکستان میں آئے روز دھوکہ دہی اور فراڈ کی خبریں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔ کوئی کسی کو باہر بھیجنے کے نام پر لوٹ رہا ہے تو کوئی مہنگے انعامات کی لالچ میں پیسے بٹورنے میں مصروف ہے مگر ایسے میں ایماندار لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں جو اسی معاشرے میں گمنام زندگی گزار رہے ہیں۔

ایمانداری کی بہترین اور شاندار مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب کراچی کے ایک پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے لڑکے نے کئی روز گزرنے کے بعد بھی بغیر چوں چراں کے پیسے واپس کر دئیے۔

فیس بک پر وائرل ہونے والی تصویر کے مطابق عمر قریشی نامی لڑکے کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل اس نے ایف بی ایریا میں واقعہ واٹر پمپ سے ٹینک بھروایا اور وہاں موجود پی ایس او کے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک لڑکے کو 5000 روپے کا نوٹ دے کر ایک ہزار روپے کا پیٹرول ڈالنے کو بھی کہا۔

پیٹرول بھروانے کے بعد میں بقیہ پیسے لئے بغیر ہی روانہ ہو گئے اور دو دن بعد یہ احساس ہوا کہ میں نے بقایا پیسے تو لئے ہی نہیں تھے۔ یہ سوچ کر میں واپس اسی پیٹرول پمپ پر گیا تو انہوں نے ایک بھی سوال پوچھے بغیر میرے چار ہزار روپے دیدئیے۔ یقینا اس کے بدلے میں نے اس لڑکے کو کچھ رقم انعام میں دی اور ہمیشہ ہی یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی ایماندار لوگ موجود ہیں۔

یہ واقعہ مذکورہ ورکر کی تصویر منظرعام پر آنے کے بعد صارفین پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے معاشرہ بھی زندہ ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.