کراچی میں 2 لڑکیاں ایسی سواری پر بیٹھ کر سڑک پر آگئیں کہ پورے ملک میں دھوم مچ گئی

لیڈرشپ ہو یا مہم جوئی، اکیلے سفر کرنے کی بات ہو یا موٹرسائیکل چلانے کی، بہت سی سرگرمیاں ایسی ہیں جنہیں مردوں کیلئے مخصوص سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی خاتون ایسے کاموں کو اختیار کرتی ہے تو لوگ بہت حیرت کا اظہار کرتے ہیں، اور اکثر تو ان کے خلاف گھٹیا باتیں بھی کرتے ہیں۔ اس کے

باوجود ایسی لڑکیوں کی کمی نہیں ہے جو ایسے تمام کاموں کو ہاتھ ڈالنے کا جذبہ رکھتی ہیں جنہیں خواتین کا کام نہیں سمجھا جاتا۔ کراچی کی یہ دو لڑکیاں بھی ایسی ہی مثال ہیں جنہیں حال ہی میں کارساز روڈ پر ہیوی بائیک دوڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خواتین نے تو بہت جوش و خروش کا اظہار کیا لیکن مردوں کی جانب سے ان موٹرسائیکل سوار لڑکیوں کے بارے میں اچھی آراءکا اظہار نہیں کیا جا رہا۔ اکثر مردوں نے ان کے بارے میں منفی باتیں کی جن میں سے بیشتر حسد اور جہالت پر مبنی ہیں۔

News 1530202691 5544

News 1530202691 4545
غصے سے بھرے ہوئے ایک مرد نے ان لڑکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”لعنت، اگر گرگئیں نا ں تو کچھ نہیں بچنا، سیلفی تو دور کی بات کسی کو دکھا بھی نہیں سکو گی۔“ ایک اور کا کہنا تھا ” cool کا تو پتہ نہیں فضول ضرور ہیں۔“ ایک اور شخص نے موٹرسائیکل چلانے کو غیرت سے جوڑتے ہوئے کہا ”بے غیرتی کو پروموٹ مت کرو۔“ اور دیگر ایسے تبصروں کی بھی کوئی کمی نہیں۔

خواتین سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے مردوں کی منفی آراءپر افسوس کا اظہار کیا جبکہ اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ان خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے گھٹیا تنقید کرنے والے مردوں سے کہا ”تم لوگ جہنم میں جاﺅ!“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.