کراچی میں سفاک ملزم کا 5 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف
ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 10 کے روبرو کم سن بچیوں سے زیادتی سے متعلق سماعت ہوئی، پولیس نے 5 مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف، سکھن، قائد آباد و دیگر تھانے درج ہیں، پولیس نے ان مقدمات میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے 5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے جب کہ دیگر 2 ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کا ڈی این اے متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا، عدالت ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کو رہا کرنے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل غلام عباس نے موقف اپنایا کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے جو کم سن بچیوں سے زیادتی کرتا رہا ہے، عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔