کراچی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے شائقین نے انتہائی افسوسناک کام کر دیا، ویڈیو نے پاکستانیوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سج چکا ہے جس میں آج ٹورنامنٹ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے میچوں کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی خوب تزئین و آرائش کی گئی اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے مگر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کچھ نوجوانوں نے ایک دوسرے پر خالی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ’مکھیوں‘ کی طرح ادھر ادھر بوتلیں اڑتی نظر آنے لگیں۔
وہاں موجود دیگر افراد نے اس سارے منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پ لوڈ کر دی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے خوب غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ سب کچھ کر کے دنیا کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے اور جس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے، اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔