بھارتی اداکار کرن اوبرائے پر ریپ کے الزام لگانے والی خاتون پر 4 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
بھارتی اداکار کرن اوبرائے پر ریپ کے الزام لگانے والی خاتون پر 4 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن اداکار کرن اوبرائے پر ان کی دوست نے ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد اداکار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
خاتون نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کرن پر الزام لگایا کہ انہوں نے شادی کرنے کا جھوٹا وعدہ کیا، تاہم بعدازاں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔
البتہ اداکار نے ان الزامات کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی، جبکہ ان کے درمیان جو بھی تعلق رہا وہ دونوں کی مرضی سے رہا۔
40 سالہ اداکار کرن اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، تاہم انہوں نے بومبے ہائی کورٹ میں زمانت کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
پورٹ میں مزید بتایا کہ کرن اوبرائے پر الزام لگانے والی خاتون پر 4 نامعلوم افراد نے حملہ بھی کردیا جبکہ پولیس نے ان چاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفتیش کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان چاروں نامعلوم افراد میں سے ایک کرن اوبرائے کے وکیل علی کاشف خان کا رشتہ دار ہے۔
جس کے بعد پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے کہ حملہ کرانے میں کرن یا ان کے وکیل ملوث ہے یا نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خاتون نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ‘کرن اور میرا رابطہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن کے ذریعے ہوا، جس کے بعد ہم ایک دوسرے کو اپنی نازیبا تصاویر بھیجتے رہے، ہماری پہلی ملاقات اکتوبر 2016 میں ہوئی’۔w2
کرن اوبرائے نے اپنے کیریئر کا آغاز 1995 میں ‘سوابھیمان’ نامی ڈرامے کے ساتھ کیا۔
جس کے بعد ان کے ڈرامے ‘سایا’ اور ‘دیشائیں’ سامنے آئے۔
وہ اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرچکے ہیں۔
کرن کامیاب بھارتی ڈرامے ‘جسی جیسی کوئی نہیں’ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، اس ڈرامے کی مرکزی اداکارہ مونا سنگھ کے ساتھ بھی کرن اوبرائے کے گہرے تعلقات رہ چکے ہیں۔