کارگل جنگ میں پاکستانی فوج واپس کیوں بلائی گئی؟نواز شریف کے اعلان کے بعد پرویز مشرف میدان میں آگئے ،ایسی وجہ بتا دی کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جا ئے گا
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فو ج کی واپسی کاالزام مجھ پرعائدکردیا، حالانکہ وہ امریکہ گئے اوروہاں سے فوج کی واپسی کاآرڈرجاری کیا، یہ کام بھارت نے امریکہ پر دباﺅ ڈال کرکروایا،جبکہ راجاظفرالحق اورچوہدری شجاعت نے مخالفت فوج بلانے کی مخالفت کی تھی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بیان میں فوج اوراسٹیبلشمنٹ کوذمہ دارقراردیا،اپنے ہی ملک کی فوج کوبدنام کرناانتہائی افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کارگل سے فوج کاانخلاکرواکرنوازشریف نے غلط قدم اٹھایا جبکہ اس جنگ میں پاک فوج 5مقامات پربھارتی فوج پرحاوی تھی۔پرویز مشرف کہتے ہیں کہ نواز شریف نے بھی یہ کہا کہ انہیں کارگل کی کارروائی پرانہیں اعتمادمیں نہیں لیاتھا حالانکہ انہیں اس پر2باربریفنگ دی گئی تھی۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز
شریف نے غلط وقت پر بیان دیااس کے پیچھے ضرور کوئی نہ کوئی بات چھپی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہر خواب میں مجھے دیکھتے ہیں۔ میں نواز شریف جیسا پاگل نہیں ہوں، میں پاکستان کا سوچتا ہوں۔ ایسی باتیں کبھی نہیں کہتا اور کہنی بھی نہیں چاہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ممبئی حملے میں پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے۔ نواز شریف نیب اور سپریم کورٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ پوری (ن) لیگ نواز شریف کی وجہ سے پریشان ہے,ایسا بیان دینا بہت افسوسناک ہے۔