خادم حسین رضوی پھر میدان میں آگئے ،اب تحریک لبیک نے آرمی چیف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا ساتھ ہی حکومت پر بھی بجلیاں گرا دیں
ریاست کی رٹ کے لیے نیا چیلنج سامنے آگیا ،تحریک لبیک نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے یکم اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
نجی ٹی وی چینل ”کیپٹل نیوز“ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے تحریک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کی موجودگی میں حکومت کو اپنے مطالبات پورا کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تاحال پورے نہیں ہوئے اور نہ ہی آرمی چیف کی گارنٹی پوری ہوئی ،یہ پاک فوج کی بد نامی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یکم اپریل تک فیض آباد دھرنے کی انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے اور فیض آباد دھرنے کے شہدا کی ایف آئی آر کاٹی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ خلافی کی ،امانت و دیانت کے منبع علامہ خادم حسین رضوی کو بغیر کسی ثبوت کے کرپٹ کہا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی کورٹ سے علامہ خادم حسین رضوی کے وارنٹ گرفتاری جا ری کرائے گئے ،فیض آباد دھرنے کے شہدا کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ،اس کے بجائے حکومت ہم پر حملہ آور ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اپریل تک ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 2 اپریل کو داتا صاحب کے باہر جمع ہوں گے اور پھر پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ پورا ملک بند کر دیں گے ،ائیرپورٹ ،سڑکوں ،ریلوے ٹریک اور ہر ضلع میں ہر چیز جام کر دیں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو بصورت دیگر ا گلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔