خادم حسین رضوی کی گرفتاری پر ہالینڈ کا شدت پسند سیاستدان گیرٹ ویلڈرز بھی میدان میں آگیا، پیغام جاری کردیا
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ہالینڈ کا گستاخِ رسول ﷺ سیاستدان گیرٹ ویلڈرز بھی میدان میں آگیا ۔ گیرٹ ویلڈرز نے علامہ خادم رضوی کی گرفتاری پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں گیرٹ ویلڈرز نے لکھا ” یہ بہت ہی شاندار خبر ہے کہ اس خادم حسین رضوی’ جس نے میرے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا ‘ کو آخر کار پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اب اپنی باقی کی زندگی جیل میں گزارے گا، اچھا ہوا جان چھوٹی“۔
گیرٹ ویلڈرز کی جانب سے اس ٹویٹ میں 2 ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے گئے ۔ ایک تو (#KhadimRizviArrested) کے نام سے تھا جبکہ دوسرا گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے تھا۔ خاکوں کے حوالے سے ہیش ٹیگ ٹویٹ کے ہیش ٹیگ سے حذف کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گیرٹ ویلڈرز نیدر لینڈز کا وہ شدت پسند سیاستدان ہے جسے اسلام کا سب سے بڑا مخالف سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہی بدنصیب ہے جس نے آقائے دو جہاں احمد مجتبیٰ ﷺ کی شان میں گستاخی پر مبنی کارٹون کے مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھاتاہم حکومت پاکستان کی کوششوں کے باعث اسے منہ کی کھانا پڑی تھی۔