علامہ خادم حسین رضوی کو کیوں گرفتار کیا؟ بالآخر عمران خان نے امریکی اخبار کو انٹرویو میں اصل حقیقت بیان کردی
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کو واجب القتل قرار دیا۔
ضرور پڑھیں: ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہوں کو طلب کر لیا
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خاتون صحافی للی وے ماﺅتھ نے تفصیلی انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال کیا ’تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی کال پر پاکستان کی گلیوں میں دنگے ہوئے ۔ آپ نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم کیوں دیا اور آپ ان کی گرفتاری کو کیوں ضروری سمجھتے ہیں؟‘۔
اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ سیدھی سی چیز ہے۔ میں نے ٹی وی پر خطاب کیا اور وارننگ دی کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے کیونکہ اگر آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی نہیں مانتے تو پھر تو ریاست کا کوئی تصور ہی باقی نہیں رہ جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہنگاموں کے علاوہ تحریک لبیک کے سربراہ نے سپریم کورٹ کے ججز کو سزائے موت بھی سنادی اور کہا کہ انہیں قتل کردیا جانا چاہیے، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔