”اوئے تو بڑا امام کعبہ بنیا پھردا ایں، تینوں پتہ نئیں اے کہ۔۔۔“ علامہ خادم حسین رضوی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی امام کعبہ کی جانب سے اتحاد امت کی بات کئے جانے پر بھڑک اٹھے اور اب ان کی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہئے۔ میں کہتا ہوں کہ اتحاد امت کی باتیں کعبہ میں کرو۔ وہاں جو جاتا ہے اسے کہتے ہیں کہ ہذا حرام، ہذا شرک۔۔۔ وہاں اتحاد امت کی باتیں کرو۔ جو چار لاکھ روپے لگا کر مدینہ جاتا ہے اسے چار سے پانچ منٹ بھی حضورﷺ کے سامنے نہیں کھڑے ہونے دیتے۔ یہاں پاکستان میں آ کر اتحاد امت یاد آیا؟
کعبہ جا کر ایسی تقریریں کرو اور اپنے حکمرانوں کو سمجھاﺅ کہ ٹرمپ کو سونے نہیں دئیے جاتے، اگر سونا دینا تھا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دینا تھا۔ حضورﷺ کے سامنے صحن میں کوئی بیٹھ کر رسول اللہﷺ کی طرف دیکھ رہا ہو تو آپ کے ’ملا‘ آپ کرکہتے ہیں کہ دوسری طرف دیکھو، آپ تو حضورﷺ کی طرف دیکھنے بھی نہیں دیتے، کون سے اتحاد امت کی بات کرتے ہو۔

یہاں ہم باتیں کرنے کیلئے کافی ہیں، آپ کعبہ میں تقریریں کرو، آپ تو ہمارے فیض آباد دھرنے کیلئے دعا بھی نہ مانگ سکے اور آج یہاں تقریریں کرنے آ گئے ہو۔ ہماری قوم بھی ایسی کہ ماشاءاللہ، کیا ماشاءاللہ؟ بات تو وہ ہے جو موقع پر کی جائے، وہاں تقریریں کرو کہ ٹرمپ ذلیل ہے۔

عربوں نے سب سے بڑا بت خانہ دبئی میںبنانے کی کیوں اجازت دی ہے، رسولﷺ بت خانے گراتے رہے اور آپ بت خانے بنوا رہے ہو، حرم میں تقریر کرو کہ یہ بت خانہ کیوں بنا۔ 360 بت تو رسولﷺ خود گرائے۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.