خادم رضوی کی گرفتاری کے فوری بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بات ٹویٹ کردی؟

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو براہ راست مخاطب کیے بغیر بہت سی باتیں بیان کردی ہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور کے علاقے ہنجروال سے ان کے حجرے سے گرفتار کرلیا گیا ۔ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے قرآن پاک کی ایک آیت ٹویٹ کی جس کا ترجمہ یوں ہے۔” اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں“۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں ختمِ نبوت ﷺ پر ایمان کو اسلام کا لازمی جزو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ” پاکستان ایک مسلمان ریاست ہے۔ کوئی بھی مسلمان پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت ﷺ اور عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا“۔

News 1543036194 6291

News 1543036194 5503
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.