توجہ بھائی توجہ۔۔۔ سب کو تگنی کا ناچ نچانے والے خادم حسین رضوی کی تعلیم کتنی ہے؟ ایسا انکشاف ہوگیا کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے گا

معروف مذہبی رہنماء مولوی اشرف جلالی نے کہا ہے کہ مولوی خادم حسین رضوی نے دین پرحملہ کیا،اہلسنت سے ہرگاؤں میں جاکرمعافی

مانگیں،میٹرک پاس اپنے عیب چھپانے کیلئے دوسروں کی زندگی داؤ پرلگا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی نے دین پرحملہ کیا ہے۔ خادم رضوی ہرگاؤں میں جاکراہلسنت سے معافی مانگیں۔فتاویٰ رضویہ ان کوپڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔یہ گالی والے کلچرسے کیوں ہٹتے۔سب اسٹیج پربیٹھے ہوتے ہیں اور وہ گالیاں دیتے ہیں۔گالیاں میرے کھاتے میں پڑتی ہیں۔میرے پاس اکابرین کی پوری فائل پڑی ہوئی ہے۔یہ سب کیسے تبدیل ہوگیا؟حقائق کوپیش نظررکھتے ہوئے آج وہی کلچراور گالیاں قابل رشک کیسے بن گئیں۔اگرفیصلے لڑکوں نے کرنے ہیں توپھر ان لڑکوں کوتودس پچھلے اور دس اگلے کا بھی کچھ پتا نہیں ہے۔اپنے عیب چھپانے کیلئے کہا جارہاہے کہ دھرنا ان لوگوں نے دیا

تھا جوسکول نہیں پڑھے ہوئے تھے۔ اس لیے کامیاب ہوگئے۔شاہ احمد نورانی ،کاظمی اور نیازی صاحب کا کیاجائے؟ اگرخود کوئی میٹرک فیل ہوتواپناعیب چھپانے کیلئے کیوں دوسروں کی ساری زندگی کوداؤ پرلگا دے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.