”کھجور اور تربوز کو ایک ساتھ کھایا جائے تو جسم کیساتھ یہ کام ہوتا ہے۔۔۔“ ماہرین نے فائدہ بتا دیا
ماہ رمضان کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہے۔ افطار کے موقع پر انواع و اقسام کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں جبکہ موسم گرم ہونے کے باعث بازار میں تربوز بھی بڑی تعداد میں دستیاب ہے جو بیک وقت ٹھنڈک اور بھرپور غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔۔جاری ہے ۔تاہم اب ماہرین نے اسے کھجور کے ساتھ کھانے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ آج ہی اسے استعمال کرنے کا ارادہ کر لیں گے۔ تربوز بیک وقت ٹھنڈک اور بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے مگر ترکی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسے کھجور کیساتھ کھایا جائے تو متعدد بیماریوں
سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ استنبول یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے انسان متعدد بیماریوں سمیت جسم سے فاضل حرارت کو خارج کرنے اور صفراوی علامتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔جاری ہے ۔۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھجور کی گرمی تربوز کی سردی سے ختم ہو جاتی ہے اور اس کی سردی کھجور کی گرمی
سے ختم ہو جاتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ تربوز اور کھجور کو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ شدید پیشاب آور دواءکی صورت میں کرتا ہے جس سے جسم میں رکا ہوا مواد خارج ہو جاتا ہے۔،نیز تربوز اور کھجور سے یورک ایسڈ ،کولیسٹرول اور شوگر بھی کنٹرول ہوتی ہے۔