خالدہ ضیا دو سو سال پرانے جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں انتہائی افسوسناک خبر آگئی ، خبر نے سب کو چونکا دیا
بنگلا دیش کے اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء جیل میں بیمارہوگئی ہیں، خود سے چلنےکے قابل بھی نہیں رہیں۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ جیل میں قید خالدہ ضیاء شدید بیمار ہیں۔انہوں نے بتلایا کہ خالدہ ضیا جیل میں ملاقات کےلیے آنےوالوں سے ملنےکےلیے
چل کرجاتی تھی لیکن اب وہ خود سےچل بھی نہیں سکتیں۔فخر الاسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ خالدہ ضیاء کو اپنی مرضی کی ادوایات استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کا مناسب خیال رکھاگ جائے۔تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کو سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، وہ ڈھاکا کے دو سو سال پرانے جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔