”خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد سعودی عرب فون کال کی گئی اور کہا گیا کہ اپنے باس کو ۔۔۔“ اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا گیا ، ہنگامہ برپا ہو گیا

ترکی نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہیں خاشقجی کی جانب سے قتل سے چند لمحے قبل جملے کی ریکارڈنگ مل گئی ہے اور انہوں نے وہ سعودی عرب سمیت دیگر کئی ممالک کے ساتھ شیئر کر دی ہے تاہم اب اس کے بعد ایک اور بڑ ا دعویٰ سامنے آ گیاہے جس نے پوری دنیا میں ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے ۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ خاشقجی کو قتل کر نے کے بعد اعلیٰ سطح کے سعودی افسر کو کی گئی فون کال میں کہا گیا تھا کہ ’ اپنے باس کو بتادو ان کا مشن مکمل ہوگیا‘۔ ترک انٹیلی جنس کی جانب سے جمال خاشقجی سے متعلق حاصل کی گئی ریکارڈنگ سے واقف 3 افراد کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے

بتایا کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ’آپ کے باس‘ سے مراد مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔ذرائع نے دی ٹائمز کو بتایا کہ استنبول بھیجے گئے 15 سعودی افراد میں شامل مہر عبدالعزیز مطرب نے فون کال کرکے عربی میں گفتگو کی تھی۔مہر عبدالعزیز مطرب ایک سیکیورٹی اہلکار ہیں جو ولی عہد کے ساتھ اکثر سفر کرتے ہیں۔ترک انٹیلی جنس افسران نے امریکی حکام کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے مذکورہ فون کال مبینہ طور پر محمد بن سلمان کے قریبی معاون کو کی گئی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.