ختم نبوت حکومت نے پوری دنیا سے علما بلانے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے جلد دو روزہ ختم نبوت عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرِ اعظم عمران خان نے علما او ر مشائخ کیساتھ خود رابطے میں رہنے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نور الحق نے وزیرِ اعظم کو ملک کی موجودہ صورتِحال پر بریفنگ د ی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا مدینے کے طرز پر ریاست کے قیام کیلئے علمائے کرام کی مشاورت ضروری ہے۔وزیرِ مذہبی امور کیساتھ ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہم پر امن اسلام کے تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثناانہوں نے 12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کے سلسلے میں صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے کہا اسلام آباد میں 2 روزہ ختمِ نبوت عالمی کانفرنس میں علمائے اکرام حضورؐ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے، امامِ کعبہ، جامعہ الازہر کے وائس چانسلر اور عراق ، تیونس سمیت مختلف ممالک کے علما کانفرنس میں شریک ہوں گے، اتحادِ امت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مہم کو تیز کیا جائے گا، تحقیقی اور تصنیفی کام کو حکومتی سرپرستی میں فروغ دیا جائے گا۔ بعدازاں اعلامیہ میں کہاگیا ملک گیر مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کی

تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا، مشائخ کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کی جائے گی، عمران خان کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔قبل ازیں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی‘ رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ منگل کو تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں ملزمان کے خلاف کارروائی سے بھی

آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شناخت کئے گئے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام اداروں سے مدد لی جارہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.