خاتون انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ”کام “بارے جان کر سب کو جھٹکا لگ گیا
سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ جیسا گھناﺅنا کام کچھ بدقماش مرد تو کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں پہلی بار ایک خاتون کو اسی جرم کی پاداش میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ یہ عرب خاتون جعلی سوشل میڈیا اور ای میل اکا?نٹس سے لوگوں کو
اپنے جال میں پھنساتی تھی۔ اس نے متعدد خواتین کو بلیک میل کرنے کے لئے ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ عام طور پر وہ 500 درہم بھتہ وصول کرتی تھی اور اب تک متعدد افراد کو بلیک میل کرکے ان سے بھتہ وصول کرچکی تھی۔ اس کے متاثرہ متعدد افراد کی جانب سے شکایات موصول
ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے خصوصی کاروائی کرتے ہوئے اس کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔