وہ خاتون جس نے ایمنسٹی سکیم میں 165 ارب روپے کے اثاثے ظاہر کردئیے، پاکستان کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی شخصیت بن گئی

شہر قائد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت ٹیکس ادا کرکے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شہری بن گئی ہے۔

>ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی مریم علی نامی خاتون نے 3 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سابق حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت 165 ارب روپے کے غیر ملکی اثاثے ظاہر کیے ہیں اور ان اثاثوں پر ہی انہوں نے سوا تین ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10اپریل 2018 کو متعارف کرائی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت مجموعی طور پر 300 ملین ڈالر کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت پاکستانیوں کو اپنے غیر ملکی اثاثے پاکستان لانے کی پیشکش کی گئی اور انہیں 2 سے 5 فیصد تک ٹیکس ادا کرکے اپنا کالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالر کے اثاثے بیرون ممالک میں پڑے ہوئے ہیں اور اگر کوئی حکومت ان میں سے آدھے پیسے بھی پاکستان لانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ہمیں بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور ملک میں اچھی خاصی خوشحالی بھی آجائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے حبیب اللہ خان نے اسی سکیم کے تحت اپنے بیرون ممالک میں پڑے ہوئے سوا ارب ڈالر کے اثاثے ڈکلیئر کیے تھے۔ حبیب اللہ خان میگا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں ، ان کے کاروبار میں کنٹینر ٹرمینل ، پاکستان کا

شپنگ کا سب سے بڑا سسٹم شامل ہے ۔ وہ پاکستان میں دودھ کے تیسرے بڑے پروڈیوسر ہیں ، اس کے علاوہ بھی حبیب اللہ خان کے کاروبار پراپرٹی سمیت دیگر شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.