خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد، ملزم کا بیان حیران کن بیان سامنے آگیا

اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور پولیس کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد نوجوان واصف عباسی کا جوابی موقف سامنے آگیا ہے۔اپنے بیان میں ملزم واصف عباسی کا کہنا تھا کہ ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے وائرل کیا گیا ہے، ان لڑکیوں نے مجھ سے اٹھائیس لاکھ روپے لیے ہوئے ہیں، جس دن مجھ پر ایف آئی آر ہوئی اسی دن میں چین آیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے، لڑکیوں نے میرے پیسے کھائے ہوئے ہیں جب میں نے پیسوں کی ڈیمانڈ کی تو بلیک میلنگ شروع کر دی۔ واصف علی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ یہ گروپ لڑکوں سے پیسے لیکر بلیک میل کرتا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ واصف عباسی نے اسے شادی کا جھانسہ دیا، وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، خاتون کے مطابق اس نے ملزم کو رابطہ نہ کرنے کا کہا جس پر اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے مطابق تھانہ رمنا میں واقعے کا مقدمہ درج ہے۔

سی پی او نے بتایا کہ نجی پلازہ میں موبائل کی دکان ٹریس آئوٹ کر لی گئی تھی لیکن ملزم جا چکا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.