25سالہ خاتو ن کا سیاستدان پر الزام اس نے میرے شوہر کی مدد سے مجھے دومرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
25سالہ خاتون نے معرو ف بھارتی سیاستدان پر دومرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا اور دونو ں بار اس غیر اخلاقی حرکت میں خاتون کا اپنا شوہر سیاستدان کا مدد گار بنا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی 25سالہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ آل انڈیا ڈیمو کریٹک فرنٹ کے رکن نظام چودھری نے میرے خاوند کی مدد دو مرتبہ میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نظام چودھری نے ایک مرتبہ مجھے سرکٹ ہاﺅس میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دوسری وہ خود میر گھر میں پہنچا اور میر ے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا اور ان دونوں مواقع پر میرا خاوند نظام چودھری اس کا مددگار بنا ۔
بھارتی خبر رسا ں ادارے کے مطابق خاتون نے کہا ہے کہ ”میرے ساتھ دومرتبہ زیادتی کی گئی اورمیرا خاوند اس میں ملوث ہے ، مجھے انصاف فراہم کیا جائے ورنہ میں خودکشی کرلوں گی ۔“
خاتون کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نظام چودھری نے مجھے کیس واپس لینے کی صورت میں 5لاکھ روپے دینے کی پیشکش بھی کی ہے ۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند دونو ں مواقع پر نظام چودھری کی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں مددکر چکا ہے اور خاتون کے الزام پر اس کے خاوند کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔
خاتون کے مطابق نظام چودھری نے اس کو زبر دستی گوہاٹی لے جانے کی کوشش بھی کی تھی لیکن میری جانب سے خود کشی کی دھمکی دیئے جانے کے بعد وہ اپنے ارادے سے بعض آگیا ۔اس کے بعد میرے خاوند نے مجھے زبر دستی گھر میں بند رکھا جس کی وجہ سے میں وقت پر ایف آئی آر درج نہ کروا سکی ۔
دوسری جانب نظام چودھری نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ میرے خلاف سیاسی پر و پیگنڈا ہے ۔میر اوپر لگا ئے جانے والے تمام الزامات بوگس ہیں اور میر ی کرداری کشی کی سیاسی مہم چلائی جارہی ہے ۔