”شوہر کی غیر موجودگی میں اس نے میرے ساتھ یہ غیر اخلاقی کا م کیا “ خاتون نے بھارتی جج کے خلاف ایسا مقدمہ درج کروادیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

بھارتی عدالت نے سٹنگ جج کو بھابھی کے خلاف نازیبا حرکت پر سمن جاری کردیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وشال سنگھ پر چچا زاد بھابھی نے الزام لگایا ہے کہ 2010ءمیں وشال نے راستے میں غلط طریقے سے روکا، نازیبا جملے کسے اور غیر اخلاقی حرکتیں کیں اور ایک دن شوہر کی غیر موجودگی میں دست درازی کی کوشش

بھی کی جس پر 29مئی2010ءکو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت وشال اور ہمارا خاندان ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بھوپیندر سنگھ نے تیس ہزار ی عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وشال سنگھ کیخلاف آئی پی سی کی دفعہ 509کے تحت نازیبا حرکت کے الزام میں کارروائی کی ہے ۔عدالت نے واضح کیا کہ شکایت کنندہ کی گواہی اور دستاویزکی بنیاد پر ملزم کیخلاف مذکورہ دفعہ نافذ کی گئی،وشال سنگھ کو 4ستمبر تک سمن جاری کیا جائیگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.