خاتون کی گاڑی سے اس کا پرس چوری ہوگیا، لیکن پھر چند دن بعد اس کے نام ایک پارسل آگیا، کھول کر دیکھا تو چور نے اس کے لئے کیا چیز بھیجی تھی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

چوری چکاری کرنے والے مجرموں کا عموماً اخلاقیات اور غیرت جیسی باتوں سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا لیکن بھارت میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے واقعے سے لگتا ہے کہ ان شیطان کے چیلوں میں بھی پوری نہیں تو تھوڑی سی غیرت ضرور باقی ہوتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پونے شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون سپنا دیوی 17 مارچ کے دن حسب معمول واک کے لئے ریس کورس گئیں لیکن جب وہ واک کر رہی تھیں تو کوئی چور ان کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر سیٹ پر رکھا پرس لے اڑا۔ پرس خاصا مہنگا تھا اور اس کے اندر 15 ہزار روپے اور ڈرائیونگ لائسنس بھی تھا۔ سپنا کا کہنا ہے کہ انہیں پرس اور رقم کا تو افسوس تھا ہی لیکن

ڈرائیونگ لائسنس کی چوری نے ایک اور مسئلہ کھڑا کر دیا تھا کہ اب انہیں نیا لائسنس بنوانا تھا۔ کچھ دن اسی پریشانی میں گزر گئے کہ 28 مارچ کے روز انہیں ایک پارسل موصول ہوا۔ جب انہوں نے پارسل کھولا تو اس میں موجود اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو دیکھ کر وہ خوشی سے اچھل پڑیں۔ چور نے غیرت اور بے غیرتی کا ملا جلا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس تو واپس بھجوا دیا تھا البتہ پرس اور رقم اپنے پاس رکھ لی تھی۔

خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس کی واپسی کو اپنے لئے بے حد خوشی کی بات قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لائسنس ملتے ہی انہوں نے اپنے بیٹے کو فون کر کے بتایا کہ چور نے لائسنس واپس بھیج دیا ہے لہٰذا اب نئے لائسنس کی درخواست دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.