خاتون کی ایسی غیر اخلاقی ترین حرکت جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، پہلے اپنے بیٹے اور پھر بیٹی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ جان کر شیطان کو بھی شرم آجائے
اہل مغرب کے اخلاقی زوال کی بہت سی کہانیاں آپ نے سنی ہوں گی لیکن ایک امریکی خاتون نے تو ہوس پرستی کی ایسی داستان رقم کر دی ہے کہ جان کر انسان تو کیا شیطان کو بھی شرم آ جائے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 46سالہ پیٹریشیا سپین نے دو سال قبل اپنی 26 سالہ بیٹی مسٹی ڈان سپین کے ساتھ شادی کر لی۔ جب ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن سروس کے ایک اہلکار کو پتہ چلا کہ پیٹریشیا اور مسٹی آپس میں ماں بیٹی ہیں تو اس معاملے کی پولیس کو خبرکی گئی اور دونوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ جب اس معاملے کی تفتیش جاری تھی تو ایک اور غیر اخلاقی انکشاف سامنے آ گیا کہ 2008ءمیں پیٹریشیا نے اپنے بڑے بیٹے سے بھی شادی کرلی تھی۔ بیٹے کے ساتھ اس کی شادی 15 ماہ تک قائم رہی۔ صرف یہی نہیں بلکہ پیٹریشیا کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ اس کی والدہ نے اس کے ساتھ بھی جسمانی تعلق شروع کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ماں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ کوڈی نامی اس نوجوان کا کہنا تھا کہ ”میری ماں نے ایک بار میرے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن میں نے سختی سے انہیں کہا کہ میری نظروں سے دور ہوجائیں، میں اپنی حقیقی ماں کے ساتھ یہ کام نہیں کرسکتا۔“ کوڈی نے بتایا کہ اس دن کے بعد پیٹریشیا نے اس کے ساتھ جسمانی مراسم بڑھانے کی کوشش کبھی نہیں کی لیکن اس کے بڑے بھائی اور بہن کے ساتھ اس نے ناصرف جسمانی تعلق استوار کیا بلکہ باقاعدہ شادی بھی کر لی۔